تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر "شیخ الاسلام ڈے" کی تقریب کا انعقاد

فیصل آباد: ڈاکٹر محمد رفیق نجم نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر نائٹ لائف کوہ نور، فیصل آباد میں "شیخ الاسلام ڈے" کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے فروغِ قرآن و سنت، بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی سطح پر امن واعتدال کے پیغام کو عام کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ قائد ڈے کا انعقاد دراصل تجدیدِ عہد کا دن ہے کہ ہم شیخ الاسلام کے مشن علم، امن اور اصلاحِ معاشرہ کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں انتہاپسندی اور فکری انتشار کے خاتمے کے لیے علمی مکالمہ اور متوازن فکر ناگزیر ہے اور منہاج القرآن اسی فکر کی نمائندہ تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی اخلاقی و روحانی تربیت اور مضبوط کردار ہی مضبوط معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔
تقریب میں حاجی امین القادری، میاں کاشف، سہیل مقصود ناظم فیصل آباد ڈویژن A، منہاج القرآن ویمن لیگ، فیصل آباد کے ذمہ داران، وابستگان، اور قائدین و کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر 75ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی درازیٔ عمر، صحت و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔































تبصرہ